اردو

urdu

ETV Bharat / state

متوا سماج کے لوگ 'شہریت' کے لیے امت شاہ سے پُر امید - متوا سماج شہریت ترمیمی قانون

وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ شمالی 24 پرگنہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ بنگاؤں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر وزیر داخلہ کے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے۔

Great hope for Matwa Samaj from Amit Shah's visit
متوا سماج کو امت شاہ کے دورے سے بڑی امید

By

Published : Jan 28, 2021, 9:25 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ 31 جنوری کو مغربی بنگال دو روزہ دورے کے دوران شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں کے ٹھاکر گڑھ بھی جائیں گے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں کے ٹھاکر نگر میں امت شاہ متوا سماج سے خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ متوا سماج کے لئے کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ شمالی 24 پرگنہ کے دورے کے دوران متوا سماج کے لئے شہریت کا اعلان کر سکتے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے کہا کہ ہم سب وزیر داخلہ امت شاہ کا استقبال کرنے کے لئے بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہے۔ ٹھاکر نگر میں رہنے والے متوا سماج کے لوگ بھی وزیر داخلہ امت شاہ کے استقبال کے لئے انتظار کر رہے ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ شمالی 24 پرگنہ کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ متوا سماج کے لوگوں کو امت شاہ کے دورے سے بڑی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ اس دن متوا سماج کے لوگوں کے لئے شہریت کا اعلان کریں گے۔ اس اعلان کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان کے مطابق متوا سماج کے لوگوں کے لئے شہریت کا اعلان نہیں کیا جائے گا تو ان لوگوں (متوا سماج ) کے پاس دوسرا راستہ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ بنگاؤں کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر متوا سماج کے لوگوں کے لئے شہریت ترمیمی قانون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کرنے میں تاخیر کرنے پر رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے اپنی پارٹی بی جے پی سے دوری بنالی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details