مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات کے سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی ہٹی اسمبلی حلقے کے وجے نگر میں ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ اور بم بازی کے سبب علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
بم بازی اور فائرنگ میں اب تک متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور آر اے ایف نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔
دوسری طرف بھاٹ پاڑہ میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں سات افراد زخمی ہوگئے. جھڑپوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
جگتدل تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کی لاش ملنے کے بعد سے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے، دونوں پارٹیاں مقتول کو اپنی اپنی پارٹی کے رکن قرار دے رہی ہے۔