ہاڑوہ:مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ کے فریشر روڈ میں واقع ایک جوٹ مل کے گودام میں آج صبح بھیانک آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔مقامی باشندوں کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے 15 انجن جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کے 15 انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔آگ پر قابو پانے کے لئے دمکل کے عاملہ کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔دمکل عملہ کے مطابق بروقت موقع پر پہنچنے سے حالات کو بے قابو سے روکا گیا۔
دمکل عملہ کے مطابق آف لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔گودام میں پلاسٹک،کراسن تیل اور کیمکل وغیرہ ہونے کی جہ سے آگ لگی ہو گی۔اس کی پوری جانچ کی جا رہی ہے۔چ انہوں نے مزید کہاکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھی آگ لگ سکتی۔اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔