کولکاتا:مغربی بنگال کے داراالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع بنگلہ فلم انڈسٹری ٹالی گنج میں ایک پروڈکشن کمپنی کے گودام میں بھیانک آگ لگی۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔Massive Fire Breaks Out In Production House In Tollygunge Film Industry
دمکل عملہ کے مطابق پرڈوکشن کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔گودام میں شوٹینگ کے آلات وغیرہ جل کر رکھ ہو گئے ۔اس سے تقریبا دس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ فلم کمپنی کے گودام میں بہت سارے جدید ترین اور قیمتی آلات، آلات، کیمرے اور الیکٹرانکس موجود ہیں۔ اس صورت میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ آگ نے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، زیادہ تر سامان جل گیا۔
جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور تھانہ کے تحت کیننگ بازار کے قریب بھیانک آتشزدگی میں دس سے بارہ دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔دمکل کی 25 گاڑیاں جا ئے وقوع پر پہنچ کر آتزشدگی پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ دمکل عملہ کے مطابق پانچ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آتشزدگی پر قابو پا یایا ۔آتشزدگی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں روپے کے نقصان ہوا ہے۔بتایا جاتاہے کہ سب سے پہلے پلاسٹ کے کارخانے میں آگ لگی تھی دیکھتے ہی دیکھتے یکے بازار میں واقع دس سے بارہ دکانیں اس کی زد میں آ گئیں۔