اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malda Worker Missing Mysteriously: جے پور سے کولکاتا واپسی کے دوران معصوم علی پراسرار طور پر لاپتہ - جے پور میں ملازمت کرنے والا مزدور لاپتہ

معصوم علی کے والد کے مطابق تین سال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی۔راجستھان کے جے پور میں ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے۔گزشتہ گیارہ بارہ دنوں سے وہ لاپتہ ہے۔ Malda Worker Missing Mysteriously

جے پور سے کولکاتا واپسی کے دوران مالدہ کا معصوم علی پراسرار طور پر لاپتہ
جے پور سے کولکاتا واپسی کے دوران مالدہ کا معصوم علی پراسرار طور پر لاپتہ

By

Published : Jul 30, 2022, 8:09 AM IST

جے پور سے کولکاتا واپسی کے دوران مالدہ کا مزدور معصوم علی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔گھر والوں نے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے میں کشیدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کے تحت پانچلا گاوں کے رہنے والے معصوم علی تین سال پہلے‌ ملازمت کے ارادے سے راجستھان گئے تھے۔راجستھان کے جے پور میں واقع ایک ہوٹل میں معصوم علی باورچی کا کام کرتا تھا۔19جولائی کو معصوم علی نے اپنی بیوی مخلصہ بی بی فون کرکے بتایا کہ وہ کچھ دنوں کے لئے گھر واپس آرہے ہیں معصوم علی اور گھر والوں کے درمیان یہ آخری مرتبہ بات چیت ہوئی تھی۔اس کے بعد سے اب تک اس کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔مخلصہ بی بی نے کہا کہ ان کے شوہر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔جہاں وہ کام کرتے ہیں۔وہاں کے لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے لیکن انہیں بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔ Malda Worker Missing Mysteriously

معصوم علی کے والد شیخ مصطفیٰ کے مطابق تین سال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی۔راجستھان کے جے پور میں ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے۔گزشتہ گیارہ بارہ دنوں سے وہ لاپتہ ہے۔تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے لیکن وہاں سے بھی کوئی مدد نہیں ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details