جنوبی کولکاتا کی شرت چندر بوس اسٹریٹ میں نیتاجی بھگت سنگھ فارم کی قیادت میں کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کے دوران نیتاجی بھگت سنگھ یونائٹیڈ فورم کے حامیوں نے منوہر لال کھٹر کے پتلے نذر آتش کیے اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔
کولکاتا: 'کسانوں کی تحریک کو طاقت سے کچلا نہیں جاسکتا' - mashive rally south kolkata lathi charge on farmers
ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں بھی زرعی قانون کے خلاف کسانوں کی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔
کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے والوں میں محمد احتشام الدین اور ہاکرز اور رکشہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مختار علی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے زرعی قانون کی جم کر تنقید کی۔
کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کے دوران نیتاجی بھگت سنگھ یونائٹیڈ فورم کے حامیوں نے منوہر لال کھٹر کے پتلے نذر آتش کیے اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔ کسان سیشل کاجل کی موت پر دو منٹ خاموشی بھی اختیار کی گئی۔