اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرشدآباد میں پولنگ بوتھوں کے باہر بم بازی اور فائرنگ

مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں ہو رہے اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں ووٹنگ کے دوران مرشدآباد ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

مرشدآباد میں پولنگ بوتھوں کے باہر بم بازی اور فائرنگ
مرشدآباد میں پولنگ بوتھوں کے باہر بم بازی اور فائرنگ

By

Published : Apr 26, 2021, 12:05 PM IST

مغربی بنگال میں ہو رہے اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 34 سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ساتویں مرحلے میں کولکاتا، مرشدآباد، مشرقی بردوان، مالدہ اور شمالی دیناج پور کی 34 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

مرشدآباد میں پولنگ بوتھوں کے باہر بم بازی اور فائرنگ

اطلاعات کے مطابق مرشدآباد، مالدہ اور دیناج پور میں ووٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مرشدآباد ضلع کے 248 اور 64 نمبر پولنگ بوتھ کے باہر بم بازی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس واقعے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور مرکزی فورسز نے بڑی مشقت کے بعد حالات پر قابو پایا۔

مرشدآباد میں پولنگ بوتھوں کے باہر بم بازی اور فائرنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ 248 اور 64 نمبر بوتھ کے باہر بم سے حملہ آور فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس حملے میں ملوث لوگوں کی تلاشی جاری ہے۔

غورطلب ہے کہ مرشدآباد ضلع میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت اعلان شدہ شیڈول کے مطابق 36 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہونی تھی لیکن مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور کے امیدواروں کی کورونا سے موت ہونے کی وجہ سے 34 سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ اضلاع کے 36 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے مرکزی فورسز کی 776 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے 86 لاکھ ووٹرز 284 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details