اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں شادی کے لئے بائیو میٹرکس لازمی - رجسٹریشن کے لئے بائیو میٹرکس

ریاستی حکومت نے شادی کے لئے رجسٹریشن کے لئے بائیو میٹرکس کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ میرج رجسٹرار نے مغربی بنگال حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔Biometrics Must For Wedding

مغربی بنگال میں شادی کے لئے بائیو میٹرکس لازمی
مغربی بنگال میں شادی کے لئے بائیو میٹرکس لازمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 5:26 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکومت نے شادی کے لئے میراج رجسٹریشن کے لئے بائیو میٹرکس کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔شادی کے موقع پر رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرکس بھی کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ میرج رجسٹرار نے مغربی بنگال حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

مغربی بنگال حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وکیل ویوک شرما نے کہا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرکس ہونا چاہئے۔رجسٹرشن اور بائیو میٹرکس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شادی کرنے والے جوڑے کے ساتھ تین گواہوں کو انگلی کا چھاپ دینا ہوگا۔جس طرح سے رجسٹریشن کے وقت گواہی کے طور پر تین لوگوں کے دستخط لئے جاتے تھے ٹھیک اسی طرح اب انگلیوں کے چھاپ بھی لئے جائیں گے۔یہ ایک اچھا قدم ہے لوگوں کو اس کے لئے حکومت شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزارت تعلیم کی وشو بھارتی یونیورسٹی میں نصب متنازع تختی کو ہٹانے کی ہدایت

دوسری طرف مغربی بنگال شعبہ قانون اور میراج رجسٹرار دپتاریکا باسو نے کہاکہ رجسٹریشن میں بھی کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔حکومت کایہ ایک ڈیجیٹلائشن کرنے کا منصوبہ ہے۔اسے بھی ڈیجٹیلائشن کیا جا رہا ہے۔اس کو مثبت طریقے سے لینے کی ضرورت ہے۔یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details