امپھال: تریپورہ حکومت نے منی پور تشدد کے پس منظر میں تریپورہ کے باشندوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے ٹویٹ کیا کہ ریاستی حکومت نے منی پور تشدد کے پیش نظر میں ریاستی باشندوں کو 24x7 کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ دریں اثنا اروناچل پردیش حکومت نے منی پور سے اپنے طلباء کے محفوظ انخلاء کے لیے ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے ٹویٹ کیا کہ اروناچل پردیش کی حکومت منی پور کی حکومت سے طلباء کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے رابطے میں ہے اور منی پور سے طلباء کے محفوظ انخلاء کے لئے کمشنر سی ایم او کی نگرانی میں ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ مزید برآں ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے جمعرات کو منی پور اور امپھال شہر میں ناگالینڈ کے لوگوں کے لیے ہیلپ لائن نمبروں کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کنٹرول روم: 0370 2242511، فیکس: 0370 2242512، واٹس ایپ: 08794833041، ای میل: sprckohima@gmail.com اور این ایس ڈی ایم اے: 0370 2381122/ 229112 نمبرات جاری کئے ہیں۔