ندیا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے چوپڑا تھانہ کے تحت برہمن نگر علاقے کے رہنے والے ناصر شیخ پیشے سے دیہاڑی مزدور ہیں۔ 15 ماہ قبل انہیں بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ فورس، بنگلہ دیش رائفلز نے بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے قریب واقع گاوں برہمن نگر آننداباس علاقے میں کھیت میں مزدوری کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
اس کے بعد بی ڈی آر کی جانب سے ناصر شیخ کو مقامی پولیس انتظامیہ کے ذریعہ بنگلہ دیش کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں سرحد پار کرنے کے الزام میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
پھر وہ بھارتی حکومت کی پہل پر 15 ماہ بعد بنگلہ دیش سے رہا ہوئے۔ بھارت کی سرزمین میں داخل ہوئے۔ناصر شیخ نے اس حوالے سے بتایاکہ میں برہمن نگر بارڈر کے اس پار دیہاڑی دار کے طور پر کام کرنے گیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد بی ڈی آر نے مجھے گرفتار کر لیا، اس کے بعد مجھے بنگلہ دیش کی مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد مجھے عدالت لے جایا گیا۔