کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور ضلع کے بنسی ہاری تھانہ علاقے میں گاؤں والوں نے کالا جادوگر کے شبہ میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ اس واقعہ بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے ہجومی تشدد کی واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کر کیا ہے۔Man killed On suspicion of Black Magician
ذرائع کے مطابق بنسی ہاری گاؤں میں لکشمی رام ہمبرم نام کے ایک شخص پر کالا جادوگر ہونے کا شبہ تھا۔ گزشتہ بدھ کی رات پڑوس میں رہنے والے ایک بیمار شخص کی عیادت کرنے کے لیے گئے تھے۔ مشتبہ شخص نے بیمار شخص کو کہا کہ ان کی حالت بہت خراب ہے اور وہ بہت جلد مر جائیں گے۔ وہ یہ کہہ کر چلے گئے۔ رات میں ہی اس بیمار شخص کی موت ہو گئی۔