مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں ایک مسلم نوجوان سے زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگانے کی کوشش کرنے والے ہندو سخت گیر شخص کو پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کلیم شیخ نام کے ایک نوجوان پرہندو سخت گیر کا نوجوان جے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ اسی بات پر دونوں میں پہلے تکرارہوئی اور اس کے بعد زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگوانے لگے جس پر مذکورہ شخص نے پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔
زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی ۔ مہلوک کی شناخت سورج بہادر نام کے طور پر ہوئی ہے۔