کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا میں واقع آر جی کر اسپتال میں شمالی 24 پرگنہ کے مدھم گرام کے والے 44 برس کے مرنموۓ رائے نام کے ایک شخص کی عجیب و غریب بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی۔Man Dies Due To Rare diseases At RG Kar Hospital In Kolkata اسپتال ذرائع کے مطابق مرنموئے رائے چند روز قبل ٹرین سے گر گئے تھے جس کے سبب ان کی بائیں ٹانگ میں چوٹ آئی تھی۔ پہلے اسے ہابڑا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن حالت مزید بگڑنے پر انہیں 23 اکتوبر کو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال داخل کرایا گیا۔
مختلف جسمانی ٹیسٹ کرانے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے۔ طبی شعبے میں اس بیماری کو necrotizing fasciitis کہتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ ایک بیکٹیریل بیماری ہے۔ جس کی شناخت بالکل آخری مرحلے پر کی جاسکتی ہے۔ اگر یہ پہلے معلوم ہو جاتا تو زخم کو نکال کر مریض کا علاج کیا جا سکتا تھا۔ چونکہ بہت دیر ہو چکی تھی، اس لئے اسے وینٹیلیشن پر رکھا گیا اور ان کا علاج کیا گیا۔ لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔