اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوچ بہار فائرنگ: ممتا بنرجی نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے بات کی

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سلی گوڑی میں پریس کانفرنس منعقد کر کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مہلوکین کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔

ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ہلاک ہونے والون کے اہل خانہ سے بات کی
ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ہلاک ہونے والون کے اہل خانہ سے بات کی

By

Published : Apr 11, 2021, 2:21 PM IST

Updated : Apr 11, 2021, 6:41 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سیتاکرچی اسمبلی حلقہ کے پاتکی گاؤں کے امتالی میں بوتھ نمبر 126 پر مرکزی فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کے خاندان والوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران انہوں نے تمام مہلوکین کے خاندان والوں کو ہر قسم کی مدد کی یقین دہائی کرائی۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سلی گوڑی میں پریس کانفرنس منعقد کر کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مہلوکین کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔

ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ جب انتخابات ختم ہو گئے ہیں تب وہ وہاں لوگوں سے ملنے کیوں نہیں جا سکتیں؟

انہوں نے کال کرنے سے قبل کہا کہ وہ ان کے پاس نہیں جا سکتیں لیکن بات تو کر ہی سکتی ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مرکزی فورسز کا استعمال کر کے لوگوں کو مارتے ہیں پھر انہیں کلین چیٹ بھی دے دیتے ہیں۔ یہ نسل کشی ہے۔ میں ان تمام افراد سے 14 اپریل کو ملاقات کروں گی۔ میں نہیں رک سکتی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کوچ بہار علاقہ میں انتخابات کے دوران مرکزی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے معاملے میں انتخابی کمیشن نے مرکزی فورسز کو مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔

کوچ بہار علاقہ میں انتخابات کے دوران مرکزی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے معاملے میں انتخابی کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔ اس واقعہ میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انتخابات کے دوران نگرانی رکھنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان کے جانوں کی حفاظت کے لیے فائرنگ ضروری تھی اور یہ فائرنگ دفاعی کارروائی میں کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز سیتاکورچی اسمبلی حلقہ میں چوتھے مرحلے کے تحت ہونے والے اسمبلی انتخابات میں فائرنگ کرنے کے معاملہ میں مرکزی فورسز کو کلین چیٹ دے دیا ہے۔

انتخانی کمیشن نے کہا کہ رائے دہندگان کے جانوں کی حفاظت کے لیے فائرنگ ضروری تھی اور یہ فائرنگ دفاعی کارروائی میں کی گئی۔

مغربی بنگال کے سیتاکرچی اسمبلی حلقہ کے پاتکی گاؤں کے امتالی میں بوتھ نمبر 126 پر مرکزی فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پول پینل نے اسپیشل آبزرور اجئے نائک اور وویک دوبے کی مشترکہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کے تحفظ کے لیے مرکزی فورسز کے لیے گولی چلانا لازمی ہو گیا تھا۔ اس لیے کہ ہجوم ان کے اسلحے بھی چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔

کمیشن نے کوچ بہار کے ایس پی دیباشیش دھر کے بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے میڈیا کے سامنے بیان دیا تھا کہ مرکزی فورسز نے محض دفاع میں گولی چلایا تھا۔

قبل اذیں پول آبزرور شرد لکشمن اہیر اور پولیس آبزرور مدی ریڈی پرتاب کی جانب سے پیش کردہ عبوری رپورٹ کی بنیاد پر کمیشن نے سیتا کرچی اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 126 پر ووٹنگ ملتوی کر دی تھی۔

کمیشن نے مزید ہدایت دی تھی کہ جب تک یہاں ووٹنگ کا عمل جاری ہے تب تک کسی بھی پارٹی کے کسی بھی سیاسی رہنما کو آئندہ 72 گھنٹوں تک ضلع کے جغرافیائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Last Updated : Apr 11, 2021, 6:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details