'ممتا بنرجی بنگال کی ٹائیگر ہیں' - mamta bunerjee news
آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کھڑکپور میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بنگال کی عوام سے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
'ممتا بنرجی بنگال کی ٹائیگر ہیں'
ترنمول کانگریس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو نے ممتا بنرجی کو ”بنگال ٹائیگر“ کے خطاب سے نوازتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی بنگال ٹائیگر ہیں،بنگال جو آج سوچتا ہے وہ کل بھارت سوچتا ہے۔اس لیے ممتا بنرجی کو ووٹ دیں۔چندر ا بابو نائیڈو نے ممتا بنرجی کے ساتھ دیگر کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔