ممتا بنرجی نے نابنا میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے کہا،''ہم تین جولائی تک انتظار کریں گے اور اس کے بعد حکومت بسوں کو ضبط کر کے پوری ریاست میں عام اور متاثرہ افراد کے مفاد میں چلایا جائے گا۔''
وزیراعلیٰ کو دراصل الٹی میٹم اس لئے بھی جاری کرنا پڑا ہے کیونکہ نجی بس مالکان نے حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتہ 15000 ہرماہ فی بس کے حساب سے تعاون دینے اور اس کے عوض میں سیٹ کی صلاحیت کے حساب سے بس چلانے کے اعلان پر کوئی جوش وخروش نہیں دکھایا۔