ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور بالاصاحب تھوراٹ کو مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لئے مبارکباد۔ آپ کی محنتی قیادت اور عزم کے تحت ہم ایک عوامی رابطہ اور مستحکم حکومت کے تئیں پرامید ہیں، جو ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرے گی۔
ممتا بنرجی نے ادھو، شرد پوار اور بالاصاحب تھوراٹ کو دی مبارکباد - مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شیو سینا صدر اور نئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار اور کانگریس لیڈر بالاصاحب تھوراٹ کو مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لئے مبارک باد پیش کی۔
Breaking News
قابل ذکر ہے ادھو ٹھاکرے نے ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقد شاندار تقریب میں ریاست کے 19 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
اس تقریب میں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے، ڈراوڑ منیتر كژگم (دراوڑ) کے سربراہ ایم کے اسٹالن اور پارٹی لیڈر ٹی آڑ بالو ، کانگریس لیڈر احمد پٹیل، این سی پی لیڈر پرفل پٹیل کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔