اردو

urdu

ETV Bharat / state

وشوا بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ تنقید کی زد میں - وشوا بھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات

وشوا بھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی غیرموجودگی کے سبب یونیورسٹی انتظامیہ تنقید کی زد میں آ گئی۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ تنقید کی زد میں
وشوا بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ تنقید کی زد میں

By

Published : Dec 24, 2020, 7:06 PM IST

مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے شانتی نیکیتن میں واقع وشوا بھارتی یونیورسٹی میں تین روزہ پوش اتسو کا افتتاح ہو چکا ہے۔ جس میں وزیراعلی ممتا بنرجی کو مدعو نہ کئے جانے پر یونیورسٹی انتظامیہ ہدف تنقید بنی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وشوا بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام ہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کو صد سالہ تقریبات اور پوش اتسو کے لیے مدعو نہیں کیا۔وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھی کچھ اسی طرح کا اشارہ کرتے ہوئے پوش اتسو میں نہ جانے کی بات کہی تھی۔لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے فوراً وضاحت کرتے ہوئے اپنے ویب سائٹ پر وزیراعلی ممتا بنرجی کے نام سے جاری ہونے والی دعوت نامہ کی فوٹو جاری کیا۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ تنقید کی زد میں

وزیراعلی ممتا بنرجی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونورسٹی انتظامیہ ملاقات کرنا چاہ رہی تھی لیکن مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔یونیورسٹی انتظامیہ پر وزیراعلی ممتا بنرجی سے فون کے ذریعہ بھی رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے وشو بھارتی یونیورسٹی کو ٹیگور کے خوابوں کی تکمیل قرار دیا

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا ہے کہ یونیورسٹی کی تقریب میں وزیراعلی ممتا بنرجی کو مدعو نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ انہیں مدعو کیا۔ان کے نام خط بھی لکھا گیا۔اس سے زیادہ اور کیا کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details