ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو ایک خط لکھ کر امتحان ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ستمبر امتحانات ہوتے ہیں تو اس سے طلبا کی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ ان حالات میں امتحانات ملتوی کر دینا چاہیے اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دی جائے۔کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرکے بھی امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔
ممتا بنرجی کا وزیراعظم کو خط - وزیراعظم
وزیراعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو جی ای ای اور نیٹ کے داخلہ امتحانات ملتوی کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ مرکز سپریم کورٹ میں فیصلے کی نظرثانی درخواست دائر کرے۔
خیا ل رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آل انڈیا میڈیکل داخلہ امتحان یا این آئی ٹی اور آل انڈیا انجینئرنگ داخلہ امتحان یا جے ای ای (MAIN) کے انعقاد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ کل صبح وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ آخری ویڈیو کانفرنس کے دوران نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ذریعہ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے فائنل سمسٹر کے امتحانات کرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔
اب مرکزی وزارت تعلیم کی ہدایت پر جی ای ای اور نیت کے امتحانات ستمبر میں کرانے کا اعلان کیا گیاہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت صورت حال پرمعمول پر نہیں آئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ نظام بھی بحال نہیں ہوئے ہیں۔ ایسے میں طلبا کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے بجائے امتحانات اس وقت تک ملتوی کردئیے جائیں جب تک حالات قابو میں نہیں آجاتے ہیں۔امتحانات کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کچھ امیدواروں نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اگر کورونا وائرس انفیکشن کے موجودہ صورتحال میں امتحانات کرانے سے طلبا کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ہے۔ لیکن سپریم کورٹ نے بھی امتحانات کے انعقادکی اجازت دیدی۔