اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی دہلی آمد، وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے کریں گی ملاقات

تیسری بار وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ممتا بنرجی آج پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔ ان کے دورے کے شیڈول کے مطابق شام چار بجے وزیر اعظم مودی سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل، انہوں نے اپنی کابینہ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مرکز پر ریاست کے واجب الادا رقم کے تعلق سے وزیر اعظم سے بات کر سکتی ہیں۔

Mamata to meet PM Modi, opposition leaders
ممتا بنرجی کی دہلی آمد، وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے کریں گی ملاقات

By

Published : Jul 27, 2021, 9:08 AM IST

مغربی بنگال (West Bengal) کی وزیر اعلیٰ (CM Mamata Banerjee) مرکزی حکومت پر ریاست کی کل بقایا رقم کے تفصیلی اعداد و شمار کے ساتھ پیر کو نئی دہلی پہنچ گئی ہیں۔ تیسری بار وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد وہ پہلی بار دہلی آئی ہیں۔

نئی دہلی روانگی سے قبل، وزیر اعلی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ اس موقع پر دیگر امور پر بات کرنے ساتھ انہوں نے مرکزی حکومت سے ریاستی حکومت کے کل جمع واجبات کے بارے میں تفصیلی اعداد و شمار اکٹھا کیے۔ وزیر اعلی اپنے دہلی کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے منگل کی شام کو ملاقات کر سکتی ہیں۔ اس میٹنگ میں وہ وزیر اعظم کو واجبات کی رقم کی تفصیلات پیش کریں گی۔

ریاستی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وہ قومی دارالحکومت میں اپنی موجودگی کے دوران ریاست کے مختلف بیوروکریٹس سے مستقل رابطے میں رہیں گی۔ ریاستی کابینہ کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، "انہوں نے پارتھ چٹوپادھیائے، سبرت مکھوپادھیائے اور فرہاد حکیم جیسے سینئر وزرا کو عبوری مدت کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے۔"

ریاستی کابینہ کے رکن نے کہا "وزیر اعلی کے دہلی دورے کی یقینی طور پر سیاسی اہمیت ہے۔ یہ دورہ مرکزی حکومت سے ریاست کے واجبات وصول کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔ پیر کو کابینہ کے اجلاس میں، وزیر اعلی نے ریاست کے مجموعی واجب الادا بقایاجات کی تفصیلات طلب کیں۔ وہ ان تفصیلات کو دہلی لے گئی ہیں۔

اگر مرکز، مغربی بنگال کے بقایاجات کو ادا کرتا ہے تو اعداد و شمار کے مطابق ریاستی حکومت کو جی ایس ٹی معاوضہ کے طور پر تقریبا 60 60،000 کروڑ روپے ملیں گے۔ وہ وزیر اعظم سے درخواست کریں گی کہ جی ایس ٹی کے معاوضے کی رقم جلد از جلد ادا کی جائے۔

اسی کے ساتھ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ کورونا کی آئندہ تیسری لہر کے خدشات کے پس منظر میں ریاست کو ٹیکوں کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کریں گی۔

قومی سطح پر ٹی ایم سی کی موجودگی کو مستحکم کرنا اور مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرنا ممتا بنرجی کے دورے کے دو اہداف ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کتنی کامیاب ہے۔

(PTI)

ABOUT THE AUTHOR

...view details