ترنمول کانگریس (Trinmool Congress) کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) بدھ کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) سے ملاقات کریں گی۔ اس ملاقات کے دوران بنرجی مغربی بنگال سے متعلق مختلف امور کے حوالے سے مودی کے ساتھ گفت و شنید کریں گی۔
مغربی بنگال میں بارڈر سکیورٹی فورس کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تریپورہ میں حالیہ تشدد کے واقعات سے متعلق مسائل کو وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران اٹھا سکتی ہیں۔