مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں ترقیاتی کاموں کے جائزہ لینے کے مقصد سے شمالی بنگال کے مالدہ، مرشدآباد، شمالی اور جنوبی دیناج پور کے اضلاع کے دورے پر ہیں۔
شمالی دیناج پور Uttar Dinajpur کے رائے گنج میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع مجسٹریٹ، اعلیٰ پولیس آفسران سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
BSF Activities: ممتا بنرجی کی پولیس انتظامیہ کو بی ایس ایف کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjee کی پولیس انتظامیہ Police Administrative کو سرحدی اضلاع مالدہ، مرشدآباد، شمالی اور جنوبی دیناج پور کے گاؤں میں بی ایس ایف Border Security Force کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کڑی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پولیس انتظامیہ کو سرحدی اضلاع مالدہ، مرشدآباد، شمالی اور جنوبی دیناج پور کے گاؤں میں بی ایس ایف کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کڑی ہدایت دی ہے۔'
انہوں نے کہاکہ بی ایس ایف کی ٹیم اگر اپنے حدود میں کام کرتی ہے تو ٹھیک ہے اگر اس سے باہر نکل کر کچھ کرتی ہے تو فوراً اسے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔'
ان کا کہنا ہے کہ کسی کو کام کرنے سے روکا نہیں جا سکتا ہے لیکن لوگوں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ لا اینڈ آرڈر کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔'
وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی کو بی ایس ایف کے ڈی آئی جی سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ پولیس انتظامیہ تمام چیزوں سے باخبر رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تھانوں کے آفیسر انچارج کو بھی ہدایت دی ہے کہ بی ایس ایف کو اپنی سرحد سے نکل کر کارروائی کرنے کی اجازت نہ دیں۔ اگر کسی آفیسر انچارج کو ایسا کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔'
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ پولیس انتظامیہ کو ناگالینڈ، کوچ بہار کے شیتل کوچی کے واقعے سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کبھی کبھی بی ایس ایف پر گاؤں میں داخل ہو کر لوگوں کو پریشان کرنے کا بھی الزام لگتا رہا ہے۔'