چیف سیکریٹری نے تمام ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ’’سرکار آپ کے دوارے‘‘کی مہم کے دوران خصوصی نظر رکھی جائے۔ اس کے نام پر کوئی روپے نہ کما پائے۔ چیف سیکریٹری نے اپنے ہدایت میں کہا ہے کہ ’’سرکار آپ کے دوار’ ایک انتظامی معاملہ ہے۔ اس لیے یہ مکمل طور پر حکومت کا معاملہ ہے۔ اس مہم سے کوئی بھی سیاسی شخصیت وابستہ نہیں ہونا چاہیے۔ سرکاری افسران کومکمل طورپر یہ کام انجام دیں۔'
چیف سیکریٹری ہری کرشنا ترویدی نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر زیادہ ہجوم جمع نہیں ہونا چاہیے۔ سرکار آپ کے دوار 18 اگست سے شروع ہو رہا ہے اور 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس پر اجیکٹ سے ہی وزیر اعلی کے اعلان کردہ لکشی بھنڈر پروجیکٹ میں نام رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔