اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamta Banerji Blames Central Government: مرکزی حکومت پر مشنریز آف چیریٹی کے بینک اکاؤنٹ کو بند کرنے کا الزام

ممتا بنرجی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے مرکزی حکومت پر الزام عائد Mamata Blames Central Government کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مشنریز آف چیریٹی کے تمام بینک اکاؤنٹ بند All Missionaries of Charity bank accounts closed کر دیے ہیں۔ جس کو جان کر میں حیران ہوں۔

مرکزی حکومت پر مشنریز آف چیریٹی کے بینک اکاؤنٹ کو بند کرنے کا الزام
مرکزی حکومت پر مشنریز آف چیریٹی کے بینک اکاؤنٹ کو بند کرنے کا الزام

By

Published : Dec 27, 2021, 10:01 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نوبل امن انعام یافتہ مدر ٹریسا کی قائم کردہ فلاحی ادارہ مشنریز آف چیریٹی کے تمام بینک اکاؤنٹ بند All Missionaries of Charity bank accounts closed کر دیے ہیں۔

اس ٹویٹ کے بعد مرکزی حکومت نے ممتا بنرجی کے دعوے کو بی بے بنیاد بتایا ہے۔ وہیں مشنریز آف چیریٹی کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ Mamata Blames Central Government میں لکھا کہ "کرشمس کے تہوار کے موقع پر مشنریز آف چیریٹی کے بینک اکاؤنٹ مرکزی حکومت کی جانب سے بند کر دیے جانے کی خبر سے میں حیران ہوں۔مشنریز آف چیریٹی کے 22 ہزار مریض ،اور عملہ کو دوائیں ،دودھ اور خوراک نہیں مل رہا ہے۔ آئین سب سے پہلے ہے لیکن انسانیت کے کام بند کر دینا صحیح نہیں ہے۔"

اس کے بعد مرکزی حکومت نے اس پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'وزارت داخلہ کی جانب سے مشنریز آف چیریٹی بینک اکاؤنٹ بند نہیں کئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے بھی بیان آیا کہ مشنریز آف چیریٹی کے جانب سے ہی بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی عرضی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزرات داخلہ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ مشنریز آف چیریٹی کے بینک اکاؤنٹ Missionaries of Charity سے فی الحال لین دین بند ہیں۔ ایف سی آر اے اکاؤنٹس کے لئے جو جانکاری مانگی گئی ہے وہ صحیح نہیں ہے اس لئے اس کو دوبارہ سے مانگی گئی ہے۔ جو ادارے بیرون ملک سے عطیات حاصل کرتے ہیں ان کو مرکزی حکومت کو حساب دینے ہوتے ہیں لیکن مشنریز آف چیریٹی کے جانب وہ جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

دوسری جانب اس سلسلے میں مشنریز آف چیریٹی Missionaries of Charity کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے اکاؤنٹس یا رجسٹریشن بند نہیں کیا گیا ہے۔ ہمارے ایف سی آر اے اکاؤنٹس کی تجدید عرضی نہیں کی گئی ہے۔اس لئے مسئلے کے حل ہونے تک ہمیں اکاؤنٹس کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details