اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengal School Jobs Scam: کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی کو لیکر ممتا کرسکتی ہیں حتمی فیصلہ

مغربی بنگال کابینہ کا اجلاس جمعرات کو متوقع ہے۔ کابینہ کے اس اجلاس میں پارتھو چٹرجی کو لیکر ممتا بنرجی حتمی فیصلہ کرسکتی ہیں۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی سے وزارت واپس لی جا سکتی ہے۔ Mamata Can Takes Decision on Partha Chatterjee

جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی کو لیکر ممتا کر سکتی حتمی فیصلہ
جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی کو لیکر ممتا کر سکتی حتمی فیصلہ

By

Published : Jul 27, 2022, 12:12 PM IST

کولکاتا:کولکاتا میںآئندہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کابینہ کی میٹنگ کرنے والی ہیں۔ پہلی بار ایسا ہوگا کہ ممتا بنرجی کی کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی غیر حاضر ہوں گے۔ پارتھو چٹرجی بدعنوانی معاملے میں ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ فی الحال وہ ریاستی حکومت میں وزیر صنعت ہیں لیکن ایسا قیاس کیا جا رہا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی سے وزارت واپس لی جا سکتی ہے۔ ان کی جگہ کسی اور کو وزارت کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ Mamata Can Takes Decision on Partha Chatterjee in Next Cabinet Meeting

جمعرات کو اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہونے والی ہے اس میٹنگ میں پارتھو چٹرجی کے متعلق حتمی فیصلہ لینے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس سلسلے میں آئندہ کل ہونے والے کابینہ کی میٹنگ میں اہم اعلان کر سکتی ہیں۔ Mamata on Chatterjee۔ اگرچہ اس میٹنگ کو معمول کی میٹنگ بتایا جا رہا ہے۔ ہر بار کابینہ کی میٹنگ کے بعد پارتھو چٹرجی ہی حکومت کی طرف سے اہم اعلان کیا کرتے تھے۔ 2011 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ کابینہ کی میٹنگ پارتھو چٹرجی کے بغیر ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

سب سے بڑی بات یہ ہے اسی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی کے ہاتھوں سے وزارت کی تمام ذمہ داریاں واپس لی جا سکتی ہیں۔ بدعنوانی میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد پارتھو چٹرجی کو وزارت سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا اشارہ دوسرے وزراء کی بات چیت سے واضح ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پارتھو چٹرجی کو اسمبلی میں وزراء کے لیڈر کے طور پر خاص اختیارات تھے اور ان کے لیے خاص گاڑی بھی تھی جو انہوں نے پہلے ہی لوٹا دی ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے ترجمان بنگلہ اخبار جاگو بنگلہ کی ایک خبر میں پارتھو چٹرجی کو نہ ہی ریاستی وزیر لکھا گیا اور نہ ہی پارٹی کے جنرل سیکریٹری جس کے بعد سے ہی اس طرح کی قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کی جائیداد کی تفتیش جاری ہے۔ ابھی تک تقریباً سو کروڑ روپے کی جائیداد کا پتہ چل سکا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف ایمس کے ڈاکٹروں کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کو اڈیشہ کے بھوبھنیشور لے جایا جا رہا ہے۔ ان سے وہاں ہی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی سے طویل پوچھ گچھ کی تھی۔اسی دوران انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے وزیر کی قریبی دوست ارپیتا مکھرجی کے مکان سے 21 کروڑ 80 لاکھ روپے برآمد کی تھی، اس کے دوسرے دن ہی ترنمول کانگریس کے رہنما پارتھو چٹرجی کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details