مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات2021 کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں چوتھے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما عمران احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کے لئے اس مرتبہ کے انتخابات اور آسان ہے، اس لئے ترنمول کانگریس اس مرتبہ 2016 کے مقابلے زیادہ سیٹز لے کر تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی۔'
ممتا بنرجی کی تاریخی جیت ہوگی: عمران احمد خان - کولکاتا نیوز
ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما عمران احمد نے آج کہا ہے کہ 'ممتا بنرجی تیسری بار وزیراعلیٰ بنیں گی اور تاریخی جیت کے ساتھ مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں گی۔
جاوید احمد خان عوامی رہنما ہیں۔ وہ عوام کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے اس مرتبہ وہ تاریخی اور ریکارڈ جیت کریں گے۔ اس سے زیادہ اور کیا کہا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے میں دس اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے.
انتخابی کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے مختلف اضلاع میں تشدد کی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔
TAGGED:
mamata banerje