اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نندی گرام سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی - urdu news

نندی گرام اسمبلی حلقہ سے ممتا بنرجی 11 مارج کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ حالانکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ سے ترنمول کانگریس کی جانب سے شبھیندو ادھیکاری امیدوار تھے جو اب بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ممتا بنرجی نندی گرام سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی
ممتا بنرجی نندی گرام سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی

By

Published : Mar 3, 2021, 10:22 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آئندہ 11 مارچ کو نندی گرام اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو آٹھ مراحل میں کرانے کا اعلان کیا ہے اس کے پیش نظر 27 مارچ سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے کی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ ترنمول کانگریس کی جانب سے امیدواروں کی فہرست آج جاری نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جانب سے نندی گرام اسمبلی حلقہ سے شبھیندو ادھیکاری امیدوار تھے جنہوں نے اس سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ لیکن اس بار کی اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی نندی گرام اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details