یاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز گوا میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ گوا میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ممتا ریاست کے تین روزہ سیاسی دورے پر ہیں۔
میڈیا نے یہاں آج جب ممتا سے سوال کیا کہ وہ اگلے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوں گی ، تو ان کا جواب تھا ’’ اگر میں آپ کو سب بتا دوں تو میں بعد میں کیا بولوں گی۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا وزیر اعظم کے عہدے کے لیے الیکشن آپ کیوں نہیں لڑتے؟ آپ بھی میڈیا ہو ۔ آپ الیکشن بھی لڑ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا نے کہا کہ ہم شفاف ہیں ہم چھپ کر نہیں کھیلتے۔ ہم ایک شفاف پارٹی ہیں۔