اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا کی کابینہ میں کئی نئے چہرے شامل، سات مسلم وزرا کی بھی حلف برداری - FARHAD HAKEEM MINISTER BENGAL

ممتا بنرجی نے کئی روز قبل ہی لگاتار تیسری مرتبہ بنگال کی وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر نے آج 43 وزراء کو حلف دلایا۔ ممتا بنرجی کی کابینہ میں کئی نئے رہنماؤں کو موقع دیا گیا ہے۔

Bengal
ممتا بنرجی نے لی حلف، کئی نئے چہروں کو وزارت میں دی گئی جگہ

By

Published : May 10, 2021, 12:07 PM IST

Updated : May 10, 2021, 1:06 PM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کابینہ کے اراکین نے آج حلف لے لیا۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے راج بھون میں منعقد حلف برادری کی سادہ تقریب میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو حلف دلایا۔ اس بار پرانے رہنماؤں کے ساتھ ممتا بنرجی کی کابینہ میں کئی نئے چہروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

ممتا بنرجی کی کابینہ میں کئی نئے چہرے شامل

نئی کابینہ میں 19 وزرائے مملکت سمیت مجموعی طور پر 43 وزراء نے حلف لیا۔ امیت مترا، سبرت مکھرجی، پرتھا چٹرجی، فرہاد حکیم، جیوتی پریا ملک، مولوی گھتک، اروپ بسواس، ڈاکٹر ششی پنج اور جاوید احمد خان اور سمیت 24 ایم ایل اے نے کابینہ کے وزراء کے عہدے کا حلف لیا۔

سابق کرکٹر منوج تیواری کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔

  • مسلم وزرا کے نام
  • ٹی ایم سی کے سینیئر رہنما فرہاد حکیم کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے تعلق رکھتے ہیں اور تین مرتبہ سے اسی حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
  • 149 قصبہ اسمبلی حلقے سے تین مرتبہ جیت کر اسمبلی پہنچنے والے جاوید احمد خان کو اس بار بھی ممتا بنرجی نے اپنی کابینہ کا حصہ بنایا ہے۔
  • بیربھوم سے تعلق رکھنے والے صدیق اللہ چودھری ممتا بنرجی کی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔
  • شمالی دیناج پور سے تعلق رکھنے والے محمد علام ربانی ایک مرتبہ پھر وزارت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
  • ہمایوں کبیر کو پہلی مرتبہ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنایا گیا ہے۔
  • آخرالزمان کو بھی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔
  • یاسمن شبینہ بھی وزیر مملکت بنی ہیں۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی وزارت میں یہ پہلی مسلم خاتون ہیں جنہیں بھی وزرا کی صف میں شامل کیا گیا ہے۔
جن رہنماؤں کو کابینہ میں جگہ دی گئی ان کے نام۔۔۔۔
جن رہنماؤں کو کابینہ میں جگہ دی گئی ان کے نام۔۔۔۔
Last Updated : May 10, 2021, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details