اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee to share stage with PM Modi ممتا بنرجی 30 دسمبر کو وزیر اعظم کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مرکزی پروجیکٹوں کے واجبات کی وصولی کے لیے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرچکی ہیں۔ وہیں اب مغربی بنگال کے سبھاش ڈاک میں ہونے والے پروگرام میں دونوں رہنما ایک ساتھ اسٹیج شیر کریں گے۔Mamata Banerjee to share stage with PM Modi

By

Published : Dec 21, 2022, 10:02 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور وزیر اعظم مودی 30دسمبر کو کولکاتا میں منعقد ایک پروگرام کے دوران اسٹیج شیئر کریں گی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خود اس کی تصدیق کی ہے۔Mamata Banerjee to share stage with PM Modi

گنگا ساگر میلے کو لے کرمنعقد پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے نمائندے سے پوچھا کہ وزیر اعظم 30 تاریخ کو آ رہے ہیں، کیا آپ گارڈن ریچ میں پروگرام کر رہے ہیں؟ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ یہ پروگرام کو سبھاش ڈاک میں منعقد کیا جائے گا۔

انتظامی ذرائع کے مطابق اگر شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی تو 'نیشنل گنگا کونسل' کا اجلاس 30 دسمبر کو ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کلکتہ آ سکتے ہیں۔ اتفاق سے مودی خود گنگا پریشد کے صدر ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ ممتا بھی اس میٹنگ میں پریشد کی رکن اور اس ریاست کی وزیر اعلیٰ کے طور پر شامل ہوں گی۔ آج خود وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ انہیں مدعو کیا گیا ہے اور وہ اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

وزیر اعلیٰ کو مرکزی پروجیکٹوں کے واجبات کی وصولی کے لیے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرچکی ہیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس کے بعد سے مرکز نے 100 دن کے پروجیکٹ کو چھوڑ کر تمام پروجیکٹوں کے لیے مختص رقم جاری کرنا شروع کردی۔ جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں ممتا بھی موجود تھیں۔ حالانکہ اس وقت مودی-ممتا الگ الگ نہیں ملے تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی میں مشرقی علاقائی کونسل کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ نوانا کی 14ویں منزل پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ بی جے پی کے کارکنان میں کھلبلی مچ گئی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو پایا کہ اس ملاقات کی نوعیت کیا تھی۔ مودی اور ممتا کے درمیان نجی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ تاہم، ممتا بنرجی نے تصدیق کی کہ مودی اور ممتا ایک ہی اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی کے ترجمان سیکیت گوکھولے کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details