اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Thanks People of Bengal: ممتابنرجی نے اہل بنگال کا شکریہ ادا کیا - Mamata Banerjee is the third Chief Minister of West Bengal

ممتا بنرجی نے بائیں محاذ کی 34 سالہ حکومت کو شکست دے کر سال 2011 میں مغربی بنگال کی باگ ڈور سنبھالی تھیں۔ اس کے بعد مسلسل تیسری بار وہ ریاست کی وزیر اعلی ہیں، انہوں نے تیسرے دور حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر اہلیان بنگال کا شکریہ ادا کیا۔

Mamata Banerjee thanked the people of Bengal
Mamata Banerjee thanked the people of Bengal

By

Published : May 3, 2022, 10:35 PM IST

Updated : May 3, 2022, 10:42 PM IST

کولکاتا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ماں ماٹی مانش کی تیسری حکومت کی پہلی سالگرہ ممکل ہونے پر اہل بنگال کا شکریہ ادا کیا اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی 2 مئی یعنی آج تیسری بار کی حکومت کی آج پہلی سالگرہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے تنظیمی ڈھانچے کی میٹنگ کے دوران اہل بنگال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ان کی یہ حکومت ماں ماٹی مانش (یعنی عام لوگوں کی حکومت) ہے اور ان کے لئے کام کرنا ہے Mamata Banerjee completed the first year of her third term۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب زندہ ہیں اس وقت تک بنگال میں ماں ماٹی مانش یعنی عام لوگوں کی حکومت قائم رہے گی اور اسی عزم کے ساتھ کام کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حالات جیسے بھی ہوں گے اور جتنے بھی نازک بھی ہوں گے ہر حال میں عام لوگوں کے لئے کام کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم دوہرائی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق 2011 سے 2022 تک ہماری حکومت کی کارکردگی اور رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے ہے اور اسی بنیاد پر ہم اگلے مرتبہ بھی اقتدار میں واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ 2011 میں ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس نے 34سالہ بائیں محاذ کے دور اقتدار کا خاتمہ کرکے مغربی بنگال میں پہلی مرتبہ حکومت بنائی تھی اور ممتابنرجی کو مغربی بنگال میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

Last Updated : May 3, 2022, 10:42 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details