وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جعلی ویکسی نیشن کیمپ کے ذریعہ 2ہزار افراد کو نمونیہ کا انجیکشن دئیے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کلکتہ پولس کمشنر سومن مترا کو جعلی آئی اے ایس افسر دیبانجن دیب کے خلاف مجرمانہ قتل کے دفعات لگانے کی ہدایت دی ہے ۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے دفتر کے ذرائع کے مطابق ممتابنرجی نے کلکتہ پولس کمشنر سومن مترا کو فون کرکے اس پورے معاملے سے متعلق انکوائری کرنے کے بعد اس معاملے میں درج ایف آئی آر میں مجرمانہ قتل کا دفعہ 304 کو لگانے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم ، اس معاملے میں مجموعی طور پر 10 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اورکلکتہ پولس کی انٹلیجنس ٹیم (ڈی ڈی) اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے فون پر برہمی کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ اس آدمی نے بہت ہی غلط کام کیا ہے۔ ایسے شخص کو سڑک پر کھڑا کرکے 5000 جوتے مارنے کی ضرورت ہے۔ ممتا بنرجی نے سومن مترا کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے میں ایسی کارروائی ہونی چاہیے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے ۔اس کے بعد ہی کلکتہ پولس کمشنر نے افسران کو ہدایت دی جلد سے کارروائی میں تیزی لائ۔