اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے قطار میں لگ کر 'سواستھ ساتھی' کارڈ حاصل کیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ممتا بنرجی کی حکومت کی جانب سے ریاست کے عوام کے لئے 'سواستھ ساتھی اسکیم' کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پانچ لاکھ کے ہیلتھ انشورنس کی سہولت ملے گی۔

ممتا بنرجی نے قطار میں لگ کر 'سواستھ ساتھی' کارڈ حاصل کیا
ممتا بنرجی نے قطار میں لگ کر 'سواستھ ساتھی' کارڈ حاصل کیا

By

Published : Jan 5, 2021, 6:37 PM IST

کولکاتا کے ہریش مکھرجی روڈ کولکاتا کارپوریشن کے آڈیٹوریم جے ہند بھون میں جاری دروازے پر پروگرام کے تحت سواستھ ساتھی کارڈ بنانے کا کام چل رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنا سواستھ ساتھی کارڈ عام لوگوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر حاصل کیا۔

ممتا بنرجی نے قطار میں لگ کر 'سواستھ ساتھی' کارڈ حاصل کیا


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے ریاست کے تمام لوگوں کے لیے سواستھ ساتھی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔کولکاتا کارپوریشن کے 73 نمبر وارڈ میں ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ بھی ہے۔

جس کے تحت ریاست کے ہر خاص و عام کو پانچ لاکھ کا ہیلتھ انشورنس ملے گا۔

سواستھ ساتھی کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال میں علاج کرایا جا سکے گا۔

ریاستی حکومت کے دروازے پر سرکار پروگرام کے ذریعے ہر وراڈ میں سرکاری عملہ کیمپ لگاکر لوگوں کا سواستھ ساتھی کارڈ بنا رہے۔

اس سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے وارڈ کے جے ہند بھون پہنچ کر اپنا سواستھ ساتھی کارڈ حاصل کیا۔

انہوں عام آدمی کی طرح قطار میں کھڑے ہوکر اپنا سواستھ ساتھی کارڈ حاصل کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک عام آدمی ہیں اور عام لوگوں کے درمیان قطار میں کھڑے ہوکر انہوں نے اپنا سواستھ ساتھی کارڈ حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details