کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اگر آپ انڈمان نکوبار جیل جائیں تو دیکھیں گے کہ 90 فیصد نام بنگال کے ہیں۔ اور باقی پنجاب کے یں۔ اس لیے اس حقیقت کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے کہ بنگال نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ بنگال میرا گھر ہے ، یہ میرے لئے سب کچھ ہے ، یہاں ہندو، سکھ، مسلمان اور دیگر فرقے سب لوگ مل کر رہتے ہیں پ۔بنگال یکجہتی کا مرکز ہے۔
خطاب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے اپنے شعری مجموعہ کی کتاب سے دو اشعار بھی پڑھے۔ انہوں نے جو پہلی نظم پڑھی اس کا نام امر ادریس ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے یہ نظم سینگور میں اپنی بھوک ہڑتال کے 26ویں دن لکھی تھی۔ اور ایک نظم سنائی جس کا نام متیر گھر تھا۔