مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے، اس میں کبھی کمی نہیں ہے بلکہ یہ مزید خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ایک وفد گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ترنمول کانگریس کے وفد سے ملاقات کے کچھ دیر بعد ہی گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے کاموں کو لے ہدف تنقید بنایا۔
Jagdeep Dhakhar On Mamata: وزیراعلیٰ مغربی بنگال کو آئین کے مطابق کام کرنا چاہیے، گورنر جگدیپ دھنکر - جگدیپ دھنکر کی ممتا پر تنقید
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو تمام باتوں کو ایک طرف رکھ کر آئین کے مطابق ریاست میں کام کرنا چاہیے جو یہ دیکھنے کو نہیں ملتا ہے۔ jagdeep dhakhar on mamata banerjee
گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سطح پر بھارتی آئین کے مطابق کام نہیں ہوتا ہے۔ اگر آئین کے مطابق کام ہوتا تو ریاست میں سینڈکیٹ راج، ایجوکیشن مافیوں اور غنڈہ گردی عروج پر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام محکمہ اس وقت بدعنوانی کے دلدل میں دھنسے پڑے ہوئے ہیں۔ سی بی آئی جس معاملے میں ہاتھ لگتا ہے وہاں ان کے(ترنمول کانگریس) کے رہنماؤں اور وزراء کے نام سامنے آتا ہے. آخر یہ سب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آئین کے مطابق سب کچھ چلتا تو اس طرح کے حالات یہاں پیدا نہیں ہوتے۔ سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی چاہتے ہیں جہاں عام لوگوں کے حق میں بھلا ہو.لیکن معاملہ یہ ہے کہ ایک پر الزام لگتا ہے تو وہ دوسرے پر کچڑ اچھالنے کی کوشش میں مصروف ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Howrah violence: ہوڑہ تشدد معاملے میں گورنر نے ممتا حکومت کی سرزنش کی