اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کی ہلاکت پر ممتا کا اظہار تشویش - mamta banerjeee

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے کولگام علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے ذریعہ مرشد آباد قصبے سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کی ہلاکت پر صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزدوروں کی ہلاکت پر ممتا کا اظہار تشویش

By

Published : Oct 30, 2019, 10:01 AM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین تک ہر ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔

مزدوروں کی ہلاکت پر ممتا کا اظہار تشویش

ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہم کشمیر میں ہلاکتوں پر حیران اور گہرے صدمے میں ہیں۔ مرشد آباد کے 5 مزدور ہلاک ہو گئے، الفاظ لواحقین کے غم کو دور نہیں کرسکتے۔ اس المناک صورتحال میں اہل خانہ تک ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔'

پولیس نے بتایا کہ 'عسکریت پسندوں نے منگل کے روز کولگام کے علاقے میں پانچ مزدوروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔'

سی آر پی ایف نے بتایا کہ 'نامعلوم عسکریت پسندوں نے 5 مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ زخمی کو اننت ناگ کے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام مزدور مغربی بنگال کے مرشد آباد سے تھے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ '18 بٹالین آرمی اور جے کے پی کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو محاصرہ میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details