پٹنہ/کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پٹنہ میں لالو پرساد کے گھر پہنچیں جہاں ان کی لالو کے علاوہ تیجسوی یادو اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی سے ملاقات ہوئی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی ممتا کے ساتھ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم بھی موجود تھے جو ممتا کی حکومت کے ایک اہم وزیر ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تیجسوی یادو نے ریاست آنے کے بعد ممتا بنرجی کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی۔ جس کی وجہ سے بہار پہنچنے کے بعد ممتا نے دعوت کا جواب دیا اور لالو سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ ممتا بنرجی نے لالو پرساد یادو، ان کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ سمیت بہوؤں کے لئے کولکاتا سے میٹھایاں اور تحائف بھی لے کر گئی تھیں۔ رابڑی دیوی نے بھی ممتا بنرجی کو ساڑی بطور تحفہ پیش کیا۔