اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agnipath Recruitment Scheme: اگنی ویروں ہم کیوں نوکری دیں گے: ممتا بنرجی

مشرقی بردوان ضلع میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم والوں کو چار سال مکمل ہونے کے بعد ریاستی حکومت کیوں نوکری دے گی۔ مرکزی حکومت کو نوکری دینی ہے تو چار سال کے لئے کیوں پچاس سال کے لئے دے۔ Mamata Banerjee reaction to Agneepath scheme

اگنی پتھ والوں کو چار سال بعد ہم کیوں نوکری دیں گے: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی
اگنی پتھ والوں کو چار سال بعد ہم کیوں نوکری دیں گے: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

By

Published : Jun 28, 2022, 9:28 PM IST

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی لوک سبھا حلقہ آسنسول میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا کی ریکارڈ جیت کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ووٹرس کا شکریہ ادا کرنے لیے آسنسول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو نوکری دینی ہے تو پچاس سال کے لیے دے چار سال کے لیے نہیں، ممتا بنرجی نے اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی اور چار سال بعد ریٹائرمنٹ کی پالیسی کو ہدف تنقید بنایا، انہوں نے کہا کہ چار سال بعد ریٹائر ہونے والوں کو مرکزی حکومت نوکری دے۔ Mamata Banerjee visit to Asansol


وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ فوج کے ایک ریٹائرڈ کرنل نے انہیں خط لکھ کر اگنی پتھ اسکیم سے متعلق کئی اہم باتیں بتائی ہے، ان میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ چار سال بعد ان نوجوانوں کا کیا ہوگا، نوجوانوں کو یوں چھوڑا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ وہ سب تربیت یافتہ ہوں گے، ممتا بنرجی کے مطابق مرکزی حکومت بھی اگنی پتھ اسکیم کو لے کر واضح طور پر کچھ نہیں بتاتی ہے اور ریاستی حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات میں ممتابنرجی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: احتشام الحق


ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے مدنظر اس منصوبے کو منظر عام پر لائی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر نوجوانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details