کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈاکٹر بننے کے لیے 3 سالہ ڈپلومہ کورس کی تجویز پیش کی ہے۔ مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو طبی میدان میں ایک ڈپلومہ کورس کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے یہ تجویز ریاستی سکریٹریٹ میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران دی ہے۔ ممتا نے میٹنگ میں کہا کہ ٹریننگ کے نام پر ڈاکٹروں کا اضافی وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کیا ہم ڈاکٹروں کے لیے ڈپلومہ کورس شروع کر سکتے ہیں۔ انجینئرز کی طرح پھر بہت سے لڑکے اور لڑکیوں کو میڈیکل ڈپلومہ کورس میں موقع مل سکتا ہے۔ جو لوگ پانچ سال کی پڑھائی کے بعد ڈاکٹر بنتے ہیں، اس میں بہت وقت لگتا ہے۔
Mamata on Doctors ممتا نے ڈاکٹر بننے کیلئے تین سالہ ڈپلومہ کورس کی تجویز پیش کی
مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے طبی میدان میں ایک ڈپلومہ کورس کی تجویز پیش کی۔ shortage of doctors in west bengal
یہ بھی پڑھیں: Firhad Hakim وزیر فرہاد حکیم پر اقلیتی طبقے کی ناراضگی دور کرنے کی ذمہ داری
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ 'جیسے جیسے بیڈ بڑھ رہے ہیں، اسپتال بڑھ رہے ہیں، اس لیے ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ اگر انہیں بنیادی مراکز صحت میں استعمال کیا جا سکتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ہمیں بہت فائدہ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صحت کی خدمات کو مزید سستی بنانے کے لیےمحکمہ صحت کو اس پر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایک طرف نرسوں کی تربیت کم وقت میں مکمل کی جائے تاکہ انہیں خصوصی کام کے لیے استعمال کیا جا سکے اس کے علاوہ انہوں نے ڈپلومہ کورس میں عام طبی کام کے لیے خصوصی قسم کے ڈاکٹرز تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔