مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یاس طوفان کے پیز نظر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ خلیج بنگال میں برپا 'یاس طوفان' جو اگلے دو دنوں میں ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، وہ گزشتہ سال آئے امفان طوفان سے زیاد نقصان دہ اور مہلک ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 72 گھنٹے تک آفت مچا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے پہلے سے ہی تیاری شروع کردی ہے۔ لاکھوں افراد کو ساحلی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا جارہا ہے۔ ساحلی علاقے کو مکمل طور پر خالی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے