مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہر سال کی طرح امسال بھی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی رہنماؤں کو آم کا تحفہ بھیجا ہے۔
ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سمیت دیگر لیڈران کو کئی قسم کے آم بھیجے ہیں۔