اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Meets Modi: ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات - اردو نیوز مغربی بنگال

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'میں نے وزیراعظم سے مغربی بنگال کو مزید کورونا ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کو آبادی کے اعتبار سے کورونا ویکسین فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بنگال میں کورونا کی شرح 7 فیصد ہے۔ کورونا کی تیسری لہر آنے سے قبل ملک کے ہر ایک شہری کو کورونا ویکسین لگ جانے کا ہدف ہونا چاہیے۔'

ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندرمودی سےملاقات
ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندرمودی سےملاقات

By

Published : Jul 27, 2021, 10:08 PM IST

Updated : Jul 28, 2021, 7:33 AM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انھوں نے ریاست میں کورونا ویکسین کی فراہمی میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر جلد سے جلد کارروائی کی اپیل کی۔

ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یہ نصف گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال انتخابات اور وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کی وزیر اعظم مودی اور صدرِ جمہوریہ سے تفصیلی ملاقات نہیں ہوئی تھی اس لئے وہ ان دونوں سربراہوں سے ملنا چاہتی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'میں نے وزیر اعظم سے ریاست میں مزید کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں آبادی کے اعتبار سے کورونا ویکسین فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بنگال میں کورونا کی شرح 7 فیصد ہے۔ کورونا کی تیسری لہر آنے سے قبل ملک کے ہر ایک شہری کو کورونا ویکسین لگ جانے کا ہدف ہونا چاہیے۔'

وزیرا عظم اور ممتا بنرجی کے درمیان ملاقات سے متعلق وزیر اعظم کے دفتر سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ آج ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاست کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ مرکز کی منظوری کے لئے طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔ اس لئے ہم نے وزیر اعظم سے اس سلسلے میں جلد سے جلد کارروائی کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pegasus Spyware: ممتا بنرجی نے پیگاسس معاملے کی جانچ کے لیے کمیشن بنایا

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاست کے کچھ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تاہم وزیراعلیٰ نے ان مطالبات کے جواب میں وزیر اعظم نے کیا کہا اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں ان کے حوالے سے باتیں کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں’’ پیگاسس ‘‘سے متعلق کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہیے۔

تاہم ممتا بنرجی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس معاملے پر ان سے وزیر اعظم کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 28, 2021, 7:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details