ممتابنرجی کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے قبائلیوں، شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کیلئے دو علاحدہ پینشن اسکیم کا اعلان کیا ہے
ان دونوں اسکیموں میں قبائلی، رفیوجی اور شیڈول کاسٹ و شیڈ ول ٹرائب آئیں گے۔ اس اسکیم کے تحت اس طبقے کے60سال سے زائد عمر کے آنے والوں کو ایک ہزار روپے فی مہینے دیے جائیں گے۔
قبائلیوں اور شیڈول کاسٹ کو پنشن دینے کا اعلان امیت مترا نے اعلان کیا کہ اس اسکیم کے تحت جن لوگوں کوکسی بھی اسکیم تحت کے کوئی بھی پنشن نہیں ملتی ہے انہیں ایک ہزار روپے فی مہینے دیے جائیں گے۔اس اسکیم کے تحت 21لاکھ افراد کو فائدہ پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ریاستی بجٹ میں 25ہزار کروڑ روپے اس کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بجٹ شیڈول کاسٹ اور قبائلیوں کیلئے علاحدہ یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے اس سے قبل کہا کہ ریاستی حکومت پہلے ہی ایک قانون بناچکی ہے جس کے تحت کوئی بھی قبائلیوں کی مرضی کے بغیر زمین نہیں لے سکتا ہے۔
گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں قبائلیوں کا بڑا طبقے بی جے پی کے ساتھ چلا گیا تھا جس کی وجہ سے جنگل کے کئی حلقے جھاڑ گرام، پرولیا اوربانکوڑہ میں بی جے پی کو کامیابی ملی تھی۔
ممتا حکومت کے اس اسکیم کواگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔اس لئے ممتا حکومت نے قبائلیوں اور شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب کیلئے لگاتار کئی اسکیموں کا ایک ساتھ اعلان کیا ہے۔