ستمبر میں کالج اور یونیورسٹیوں میں امتحانات کے انعقاد نہیں کرنے کے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے اعلان پر گورنر بنگال نے الزام عاید کیا ہے کہ ممتا بنرجی تعلیم پر بھح سیاست کررہی ہیں۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کل ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر وچوئیل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ستمبر میں امتحانات نہیں ہوں گے۔ ستمبر کے بعد کب اور کس طرح امتحانات ہوں گے وزارت تعلیم اس پر غورکررہی ہے اور جلد ہی ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اس کا اعلان کریں گے۔
ممتا بنرجی نے پارتھوچٹرجی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں امتحانات کے انعقاد کا اعلان کریں۔
گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے انعقاد پر سیاست کیوں کی جاری ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔وزیرا علیٰ ہر معاملے میں سیاست کرتی ہیں۔
دوسری جانب کل ہی سپریم کورٹ نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فائنل ائیر کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ستمبر کے بعد امتحانات کرانے ہیں تو ریاستی حکوت یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے رجوع کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امتحانات کے انعقادپر ممتا بنرجی وزیر اعظم مودی اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو کئی خطوط بھیج چکی ہیں۔ دوسری جانب وزیرا علیٰ نے جے ای ای اور نیٹ امتحانات کو لے کر بھی برہمی کا اظہارکرچکی ہیں۔