مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کے سینئر رہنما سبرتو مکھرجی کا کہنا ہے کہ ریاست میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور سیاسی سرگرمیاں اس وقت عروج پر ہیں۔
'بنگال میں ممتا بنرجی کا کوئی متبادل نہیں' - بنگال پر بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اثر
ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما سبرتو مکھرجی نے کہا کہ مغربی بنگال پر بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اثر پڑے گا لیکن یہاں ممتا بنرجی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ یہ تو پہلے سے ہی طے تھا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اثر مغربی بنگال پر پڑے گا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ بنگال پر اس کا کس حد تک اثر پڑ سکتا ہے۔
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما آبرو مکھرجی کا کہنا ہے کہ' بی جے پی اسمبلی انتخابات جیت نہیں سکتی ہے. ان کے پاس وزیر اعلی کا امیدوار نہیں ہے. اگر رہتا تو امت شاہ اس کا اعلان کیا ہوتا۔'
سبرتو مکھرجی کا کہنا ہے کہ جہاں تک سی پی آئی ایم اور کانگریس کا سوال ہے تو ان دونوں کو ایک بھی سیٹ ملنے والی نہیں ہے۔ بائیں محاذ کے پاس عوامی حمایت حاصل نہیں ہے جبکہ کانگریس پوری طرح سے ختم ہو چکی ہے.
وزیر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے پاس قائد نہیں ہے، بائیں محاذ کے س عوامی حمایت نہیں اور کانگریس ختم ہو چکی ہے. اس لئے مغربی بنگال کے عوام کے پاس ممتا بنرجی کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے.