ممتا بنرجی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دائیں بازوں کی طاقتیں ملک میں تفرت پھیلارہی ہیں جبکہ عوام امن چاہتے ہیں۔
ہم تفریق نہیں، یکجہتی کے خواہاں ہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے شمالی بنگال کے دورے سے واپسی کے بعد کولکاتا کے گریش پارک میں ایک پوجا پنڈال کا افتتاح کرنے پہنچی تھی جہاں انہوں نے ملک میں پھیلی مذہبی منافرت کےلیے دائیں بازوں طاقتوں کو ذمہ ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی ایسی سونچ رکھنے والوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی بقا کےلیے یہ لڑائی لڑ رہے ہیں جبکہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم ذات و مذہب کے نام پر تفریق نہیں چاہتے، ہم یکجہتی چاہتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں درگا پوجا کے بعد سے تہواروں کا موسم ہے اور ہر تہوار پرامن طور پر منایا جارہ ہے جس کےلیے انہوں نے عوام، پولیس اور اعلیٰ عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالی پوجا، دیوالی اور چھٹ پوجا تہوار کو ریاست میں بڑے عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اور لوگ ریاست میں پرامن انداز میں زندگی گذاریں گے۔