اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے صحافیوں کو کورونا واریئر قرار دیا - ریاست کی موجودہ صورتحال سنگین

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے فیلڈ پر کام کرنے والے صحافیوں کو کورونا واریئر قرار دیا ہے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

ممتا بنرجی نے صحافیوں کو کورونا وارئر قرار دیا
ممتا بنرجی نے صحافیوں کو کورونا وارئر قرار دیا

By

Published : May 4, 2021, 11:28 AM IST

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات 2021 میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مسلسل صحافیوں سے روبرو ہو رہیں ہیں۔

ویڈیو

کالی گھاٹ میں واقع رہائش گاہ پر پریس کانگریس کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ریاست کی موجودہ صورتحال سنگین ہوچکی ہے لیکن قابو میں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ممتابنرجی نے کہا کہ صحافیوں کی خدمات کو بہت کم لوگ ہی تعریف کرتے ہیں. اس کے باوجود تمام باتوں سے بے فکر ہو کر اس مشکل دور میں وہ اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو کورونا واریئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صحافیوں کی خدمات کو کسی نے بھی تسلیم نہیں کیا لیکن آج سے سب کچھ بدل جائے گا۔ اور ان کے لئے کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس دوران ممتابنرجی نے پارٹی کارکنان کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے، اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی بھی نصیحت دی۔ انہوں نے بردوان ضلع کے درگاپور میں ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details