اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کو ممتا کا ساتھ - مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسان تنظیموں سے فون پر بات چیت کی۔ممتا نے یقین دلایا کہ وہ اور ترنمول کانگریس اس تحریک میں کسانوں کے ساتھ ہیں۔

کسانوں کو ممتا کا ساتھ
کسانوں کو ممتا کا ساتھ

By

Published : Dec 4, 2020, 7:55 PM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی سنگھو سرحد پر احتجاج کر رہے کسانوں سے فون پر رابطے میں ہیں۔اتنا ہی نہیں ممتا نے ترنمول کانگریس کی جانب سے یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے ڈریک اور برائن کو ہریانہ دہلی سرحد پر کسانوں کا ساتھ دینے کے لیے بھیجا ہے۔

کسانوں کو ممتا کا ساتھ

وہیں ترنمول سے راجیہ سبھا کے رہنما نے کسانوں کی تنظیموں کے ساتھ چار گھنٹوں تک میٹنگ کی،جنھوں نے سنگھو بارڈر کے شاہراہ پر ٹریکٹر اور دیگر گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں۔وزیر اعلی نے چار بار ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

انہوں نے وزیر اعلی بنگال کے ساتھ اپنے مطالبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت زرعی قانون کو واپس لے۔ساتھ ہی تعاون ظاہر کرنے پر ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے گزشتہ دنوں کسانوں اور زمینی تحریک کے لیے تمام تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ممتا نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اور ترنمول کانگریس اس تحریک میں کسانوں کے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details