ممتا بنرجی نے Mamata on Bengal COVID surgeآج کابینہ کی میٹنگ میںریاست میں کوروناکی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ماسک اور دستانے پہننے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ اگرچہ اس بار کورونا میں اموات کی شرح زیادہ نہیں ہے لیکن یہ لاتعداد لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر گھر میں ایک فرد کورونا سے متاثر ہورہا ہے تو سب لوگ اس کی زد میں آجاتے ہیں۔”وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ چند دنوں میں 45,418 مریض پائے گئے ہیں۔ 2,920 لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔