اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata tells Centre to Cut Fuel: پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر ممتا بنرجی کی وزیر اعظم پر تنقید

پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے والی ہے، اسی لئے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جلد از جلد رسوئی گیس کی قیمت میں 300 روپیے کی کمی کرنی چاہیے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کی ضرورت ہے۔ Mamata Banerjee Hits Back At PM Narendra Modi

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

By

Published : Apr 29, 2022, 7:24 AM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کی ،انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،اور مستقبل قریب میں قیمتوں کے کمی کے آثار بھی نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ان تمام تر چیزوں کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔Mamata Banerjee Hits Back At PM Narendra Modi۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں متعدد ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے مرکزی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی لا رہی ہے، ریاستی حکومتیں بھی اس سلسلے میں قدم اٹھائیں۔

ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پوری دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی اس وقت تیل کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کو راحت پہنچانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا،آخر کیوں؟ تاکہ مرکز کے پاس فنڈ برقرار رہے،اور وہ اپنی مرضی سے رقم خرچ کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخر کیوں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد دفعہ اضافہ کیا گیا ؟ دوسری جانب متا بنرجی دہلی جا رہی ہیں، جہاں وہ ایک تقریب میں شرکت کریں گی، بتایا جارہا ہے وہاں وزیر اعظم بھی موجود ہوں گے، جب ممتابنر جی سے وزیر اعظم سے ملاقات کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 یا 3 مئی کو عید ہوگی۔ بنگال میں 33 فیصد اقلیت طبقہ کے افراد رہتے ہیں ریڈ روڈ میں واقع عید گاہ پہنچ کر وہ مسلم بھائیوں کو عید کی مبارکباد دیتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details